ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں گیس لوڈ شیڈنگ نے 3 بچوں سمیت 6 افراد کی جان لے لی۔ گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹ جانے سے گھر میں قیامت برپا۔ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان بحق ہونے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 ہنگو نے بتایا کہ ہنگو سٹی کے علاقہ گلشن کالونی میں نادر شاہ اپنے خاندان کے ساتھ کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سوئے تھے کہ رات کو کسی وقت گیس بندش کے بعد جب گیس آئی تو کمرے میں گیس  بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جن میں گھر کے سربراہ نادر خان ان کی زوجہ نسویرا بی بی، 27 سالہ بیٹی مہاز بی بی اور ان کے 3 بچے تین سالہ آئیمہ بی بی، ایک سالہ حاشر، صفیہ بی بی شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر  پہنچ گئی اور تمام جان بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے