لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے2افسران کی گاڑی پر فائرنگ کردی خوش قسمتی سے دونوں افسران محفوظ رہے،واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایف بی آرکے ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی کی گاڑی پر عقب سے فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دونوں افسران محفوظ رہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ  واردات کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان فرارہوگئے جبکہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے اور وزیراعلی نے لاہور پولیس چیف سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے