اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہاہے کہ منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور کئی ممالک کے کورونا وبا کی وجہ سے قرض بڑھے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے لیکن ہم مینج کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور 6 ماہ میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں نیچے لے کر آئے، البتہ ملک سے باہر سے آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ منی بجٹ میں عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور اس میں عام آدمی کے استعمال کی کسی چیز پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے