ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روس نے یوکرائن کی سرحد سے 10 ہزار فوجی واپس بلا لئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرائن کی سرحد پر تعینات10ہزار فوجیوں کو واپس بلا لیا۔ روسی افواج کو یوکرائن کی سرحد کے ساتھ کریمیا روسٹو میں تعینات کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یوکرائن کی سرحد پر تعینات روسی افواج کی تعیناتی سے روس کی مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، امریکہ نے فوجی کشیدگی کی صورت میں روس پر سخت پابندیوں کا عندیہ دیا تھا۔ چند روز قبل روسی صدر پوٹن نے کہا تھا کہ امریکہ اور نیٹو گارنٹی دیں تو روس یوکرائن سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کر سکتا ہے، یوکرائن کی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے