اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے بلیوایریا میں تجارتی مرکز میں آگ لگ گئی، پلازہ کے بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید بھی موقع پر پہنچ گئے۔وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو حکام نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 11 لوگوں کی جان بچا لی، انہوں نے بتایا کہ شاٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے میں قابو پا لیا گیا۔شیخ رشید کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔  فائربریگیڈ کے عملے کی 9گاڑیوں نے آگ بجھانے میں مدد کی، پولیس نے کہا کہ پلازہ سے لوگوں کو ریسکیو کیاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے