خرطوم (مانند نیوز ڈیسک) سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق، واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس میں سوڈان کے وسطی صوبے کردفان میں سونے کی کان دھنسنے سے  ہلاک ہونیوالے مزدوروں کی تعداد 38تک پہنچ گئی۔سوڈان کی مقامی منرل ریسورس کمپنی نے کہا کہ واقعہ میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ واقعہ دارالحکومت خرطوم سے 700 کلو میٹر دور کے علاقے میں پیش آیا۔حکام کے مطابق اس کان میں کام باضابطہ طور پر بند تھا تاہم مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس میں کام شروع کیا جس کے بعد واقعہ پیش آیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے