پشاور،بنوں (مانند نیوز ڈیسک) پشاور اور بنوں میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں نے حتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر گڑھی قمردین کے مکینوں نے احتجاج کیا اور کوہاٹ روڈ کو بند کردیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔دوسری جانب بنوں کے علاقہ سوکڑی کے مکینوں کا بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف 24 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔ مختلف  سکولوں کے طلبا بھی چھٹی کر کے احتجاج میں شامل ہوگئے،میرانشانہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔مظاہرین نے کہا کہ 24 میں سے ایک گھنٹہ بجلی اور گیس فراہم کی جاتی ہے، گھروں میں پانی ناپید ہوگیا، کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے