شیرگڑھ (مانند نیوز ڈیسک)  جمیعت علماء اسلام تحصیل تخت بھائی کے امیر اور تحصیل تخت بھائی کے نو منتخب میئر مولانا حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہںوچکی ہںے عوام نے تبدیلی سرکار کی تبدیلی بھی دیکھ لی ہںے مہنگائی بیروزگاری اور بدامنی نے غریب عوام کی ناک میں دم کر دی ہںے تحریک انصاف نے نوجوان نسل سے تبدیلی اور روزگار کے نام پر ووٹ لے کر انہیں بے روزگاری اور تاریکی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے انہوں نے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہںے اسکو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اللہ تعالی نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہںے اس کو کسی صورت ضائع نہیں کریں گے  تحصیل تخت بھائی کو ایک رول ماڈل تحصیل بنائیں گے اور اولین فرصت میں یہ ہمارے اہداف ہونگے تحصیل تخت بھائی کو سرسبز و شاداب بنانا سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانا نکاسی آب کی نظام کی صفائی اور بحالی صاف پانی کی فراہمی تخت بھائی میں بند ٹیوب ویلوں کی بحالی کھیل کود کے لیے نئے میدان بنانا اور پرانے میدانوں کی مرمت کرنا ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرنا اور اسے جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا ہمارے منشور کا حصہ ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے