سوات (مانند نیوز ڈیسک) ممبر صوبائی اسمبلی و ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی سوات کے چیئرمین فضل حکیم خان یوسفزئی کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ گراسی گروانڈ مینگورہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ مولانا فقیر محمد نے پڑھائی۔ مرحومہ کو بعد ازاں مقامی آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں مختلف سرکاری حکام، سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین اور مقامی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ و تدفین کے بعد مختلف علاقوں سے لوگوں کا تعزیت کے لئے آنے کا سلسلہ جمعرات کو دن بھر جاری رہا۔ بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے فضل حکیم خان یوسفزئی اور خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت و بلند درجات کے لئے دعائیں کی۔ مرحومہ علیل ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور جمعرات کو انتقال کر گئی تھی۔ مرحومہ حاجی خان طوطی اور آفرین خان کی والدہ تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے