اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے  خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل (پیرسے) بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اورمانسہرہ میں بارش  متوقع ہے۔ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورباجوڑ میں بارش کا امکان ہے۔ گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر سے جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، کوئٹہ اورملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سخت سردی اور  سرد ہواؤں کا راج رہے گا۔گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2گری سینٹی گریڈ کیا گیا۔زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4 اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3گری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے