جہلم (مانند نیوز ڈیسک) جہلم کی تحصیل پنڈ دادن کے نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی۔جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے اپنے 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دیئے۔تینوں بچیوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں نے اپنے آپ کو آگ لگالی جس سے جھلس کر وہ شدید زخمی ہوگئی۔