پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران اندرون شہر غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو غیر قانونی اسلحہ کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او مامون الرشید نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ ولد خانم اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے جس کے قبضے سے 7 عدد پستول برآمد کر لئے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے