لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹرز کے لئے سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی ملازمتوں میں ایک برس توسیع کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام سے ہزاروں ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ایڈ ہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے، دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ایڈہاک ڈاکٹرز کے مسائل کا پورا احساس ہے، تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ شعبہ طب کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے، ایڈہاک ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے