اسلام آباد،کراچی (مانند نیوز ڈیسک) بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش  آج (منگل سے)  امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  نئے سسٹم کے تحت  آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران  کوئٹہ، ہرنائی، کوہلو، ژوب، بارکھان،  زیارت،  پشین، گودار اور لسبیلہ سمیت بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی بلوچستان سے ملک میں آنے والا سسٹم وسطی اوربالائی سندھ میں بھی داخل ہوگا جس کے باعث آج (منگل سے)سے 7 جنوری تک کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  پشاور سمیت خیبرپختونخوا، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج  سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے