دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) شرینگل گرڑی کے مقام پر رات گئے ایمبولینس گاڑی برف میں پھسل کر دریا ئے پنجکوڑہ میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ایمبولینس پشاور سے میت لے کر آرہی تھی کہ راستے میں برف پر پھسل کر دیا میں جا گری۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقہ شرینگل گرڑی کے مقام پر پیر اور منگل کی درمیانی شب پشاورسے میت لیکر دیر بالا جانے والی ایمبولینس گاڑی شدید برف باری کے باعث پھسل کر دریائے پنجکوڑہ میں جا گری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگ اور  1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے