سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر میں تیزی سے گیس استعمال میں اضافہ ہوا ہے، گھریلو صارفین کی مشکلات کا ادراک ہے، متعلقہ ادارے مسئلہ کے حل کے لئے کام کررہے ہیں، سوئی سدرن گیس نے گھریلو صارفین کی سہولت کے خاطر سی این جی اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی کے لئے علیحدہ شیڈو ل ترتیب دیا ہے، صبح اور شام کے اوقات میں گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جارہی ہے، انہی اوقات میں سی این جی سٹیشنز کو سپلائی بند رکھی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایس این جی پی ایل انچارج کو اس سلسلے میں شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور گیس پریشر گھریلو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹرول میں رکھنے کا کہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جلد صورتحال میں مذید بہتری آئے گی۔چیئر مین ڈیڈیک کا مذید کہنا تھا کہ گیس صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلہ کے مستقل حل کے لئے متعدد منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور مینگورہ سمیت متعدد علاقوں میں نئی پائپ لائن بچھائے جارہے ہیں جبکہ گیس پریشر مسلہ حل کرنے کے لئے متبادل پلان پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی گیس استعمال میں کفایت شعاری سے کام لینے اور بنیادی ضرورت کے علاؤہ گیس استعمال سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے