نیو یارک (مانند نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا یورپ کی نصف سے زائد آبادی امیکرون سے متاثر ہو سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے جنوری کے پہلے ہفتے میں 70 لاکھ کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ لہر میں کمی نہ آئی تو صورتحال خطرناک ہو گی۔ آئند ہ دو ماہ میں یورپ امیکرون کی لپیٹ میں ہو گا۔یورپین آفس کے ڈائریکٹر ہانس کلوگ کے مطابق باربار بوسٹرڈوز لگانا قابل عمل حکمت عملی نہیں،نئی ویکسین تیار کرنا ہو گی۔ادھر دنیا میں امیکرون کے کیسز میں کمی نہ آ سکی۔ امریکا میں مزید 6 لاکھ 82 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ ایک ہزار ایک سو اموات ریکارڈ کی گئیں۔ برطانیہ میں بھی ایک لاکھ 20 ہزار نئے کیس سامنے آگئے، مزید 379 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔کورونا پھیلا وکے باوجود پارٹیاں سجانے پر وزیراعظم بورس جانسن پر اپوزیشن کی شدید تنقید بھی ہوئی۔ روس میں بھی صورتحال  سنگین ہونے لگی۔ چوبیس گھنٹوں میں 16 ہزار کیس رپورٹ، 800 افراد جان سے بھی گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے