کرم (مانند نیوز ڈیسک) ضلع کرم میں سیکیورٹی صورتحال اور جرائم کی شرح کا جائزہ لینے کے حوالے سے کرم پولیس کے اعلیٰ سطح کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا ضلعی پولیس افس میں منعقد کرائم میٹنگ کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کررہے تھے جس میں ایس پی انویسٹیگیشن سمیت تمام سرکلز ڈی ایس پیز، تھانوں کے ایس ایچ اوز، اور تفتیشی سٹاف نے شرکت کی**میٹنگ میں ضلع کرم کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے علاؤہ مختلف معاشرتی جرائم کے سدباب کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی*میٹنگ کے دوران جرائم پیشہ عناصر خصوصاً اشتہاری مجرمان، منشیات فروشان و سمگلروں، سماج دشمن عناصر قانون شکنوں کے خلاف روزمرہ کے بنیادپر جاری کریک ڈاؤن کے عمل میں مزید تیزی لانے اور تھانوں میں مفاد عامہ اور پولیس کی پیشہ ورانہ امور کاجائزہ لیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارباب شفیع اللہ نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانوں کی علاقائی حدود میں روز مرہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد یقینی بنائیں منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے عمل اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے چیکنگ کا عمل مزید سخت کریں انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات و مثلاجات میں بغیر کسی عزر اور تاخیر مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں تاکہ مظلوم افراد کو قانون پر اعتماد اور بھروسہ قائم رہ سکے ڈی پی او کرم نے پولیس افسران پر زور دیا کہ محکمہ پولیس کا حصہ ہونے کے ناطے ہمارے کندھوں پر عوام کے خدمت اور ان کے جان و مال کے تحفظ کی زمہ داری بھی عائد ہوتی ہے لہٰذا تمام افسران عوام کے خدمت کو اپنا شعار بنا کر ان کو ہر حال میں جائز قانونی مدد فراہم کریں وہ انسداد جرائم اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی توانائیاں استعمال کریں۔