سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف سے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔