در گئی (نمائندہ مانند) درگئی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور جماعت اسلامی کے سابق چیئرمین ویلج کونسل ضمیر گل ایڈوکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ضمیر گل ایڈوکیٹ عدالت میں پیشی کے بعد اپنے گھر جارہے تھے کہ وزیر آباد درگئی میں مسلح افراد نے ان پت اندھا دھند فائرنگ کرکے ابدی نیند سُلا دیا۔درگئی بار کے وکلاء نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق درگئی وزیر آباد کے قریب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے درگئی بار ایسوسی ایشن کے ممتاز قانون دان اورجماعت اسلامی کے سابق چیئرمین ویلج کونسل ضمیر گل ایڈوکیٹ ولد وزیر گل سکنہ گھڑی عثمانی خیل کو قتل کردیا ہے۔ ضمیر گل ایڈوکیٹ عدالت میں پیشی کے بعداپنی گاڑی میں اپنے گھر واقع گھڑی عثمانی خیل جارہے تھے کہ وزیر آباد کے قریب مسلح افراد کے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ ضمیر گل ایڈوکیٹ کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی پہنچا دی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایم پی اے پیر مصور خان غازی اسسٹنٹ کمشنر درگئی معظم خان بنگش درگئی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور جماعت اسلامی کے قائدین و کارکنان سابق ممبر تحصیل کونسل قاضی رشید احمد جنرل سیکرٹری فضل وہاب سمیت اہل علاقہ کثیر تعداد میں درگئی ہسپتال پہنچ گئے۔درگئی بار کے وکلاء نے ضمیر گل ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج اور عدالت سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اخری اطلاع ملنے تک وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے