شیرگڑھ (مانند نیوز ٖڈیسک) پولیس تھانہ لوندخوڑ کے حدود میں 22 جنوری کو قتل ہونے والی ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ماں بیٹی کا قتل عزت کے نام پر ہوا ہے پولیس نے 48 گھنٹے کے اندر اندر نامزد ملزمان تک رسائی ممکن بنا کر آلہ قتل سمیت گرفتار کیا بعد میں ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی روخان زیب خان اور ایس ایچ او لوند خوڑ سب انسپکٹر ولایت شاہ خان کی پریس کانفرنس۔ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو قتل اور ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں حالات اور واقعات سے آگاہ کیا ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی روخان زیب خان نے پولیس تھانہ لوندخوڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 22 جنوری کو پولیس تھانہ لوندخوڑ کے حدود ہاتھیان ریلوے سٹیشن کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے دو الگ الگ مکانات میں بیک وقت ماں اور بیٹی کو قتل کیا بعد میں سکندر ولدے حسن خان نے اپنے والدہ اور بہن کے قتل کی دعویداری اپنے ماموں سلیمان عرف محمدے، حسین شاہ پسران نور ذادہ ساکنان سرڈھری چارسدہ اور بہن کے دیور سردار حسین ولد شاہ حسین ساکن ہاتھیان کے خلاف ماں اور بہن کے قتل کی دعویداری دائر کر دی پولیس نے ایس ایچ او لوندخوڑ سب انسپکٹر ولایت شاہ خان کی قیادت میں 48 گھنٹے کے اندر اندر قتل کے تینوں ملزمان بمعہ آلہ قتل کلاشنکوف 7.62 اور 30 بور پستول گرفتار کرتے پابند سلاسل کیا انہوں نے بتایا کہ ماں اور بیٹی دو الگ الگ مکانات میں بیک وقت قتل ہو گئی تھیں پولیس نے قتل کے محرکات کے تحت کو پہنچتے ہوئے اس قتل کی تفتیش کو صحیح سمت میں لے گئیں ابتدا میں اس کیس کے ملزمان نا معلوم تھے بعد میں سکندر ولد حسین شاہ نے اپنی ماں اور بہن کے قتل کی دعویداری اپنے دو ماموں اور بہن کی دیور کے خلاف دائر کیا لوندخوڑ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے لاک اپ میں بند کیا انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بہن اور بھانجی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہیں ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کیا ہے۔