پبی (مانن نیوز ڈیسک)مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاج اور مارچ کا شوق پورا کریں۔ تحریک انصاف عوامی فلاحی ایجنڈے کے تحت عوام کو ہر قسم کی ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔ چوری اور ملک کو لوٹنے میں ملوث عناصر عوام کا کس منہ سے سامنا کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف میں جزا اور سزا کا نظام قائم ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان صوبے میں ایک بہترین حکومتی ٹیم کے ساتھ کفایت شعاری کی پالیسی اپناتے ہوئے اپنے اہداف کامیابی سے حاسل کر رہے ہیں۔ صوبے کے تمام اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے وی سی بختئی اور وی سی ٹیٹارہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد علاقہ عمائدین سے خطاب کے دوران کیا۔ یو سی بالو میں ویلج ٹیٹارہ سے اخوند پنجو بابا تک ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے بلیک ٹاپ روڈ تعمیر کی گئی ہے جس سے علاقہ عوام کو سفری سہولت فراہم ہوگی۔ اور یہ اس علاقے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ایکسائز و ٹیکسیشن خلیق الرحمن نے کہا کہ تباہ حال اور کورونا سے تباہ حال معیشت کو تحریک انصاف حکومت میں نئی جہت سے ہمکنار کردیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں بیرون ملک پاکستان کے معیشت کی بہتری کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بہتری کی وجہ سے اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد پاکستان میں ممکن ہوسکا۔ وزیر اعظم عمران خان کی شبانہ روز محنت کی بدولت پاکستان دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے میگا پراجیکٹس میں صحت انصاف کارڈ کی بدولت غریب عوام ملک کی بہترین ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومت مختلف امور پر دن رات کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت معاشی حالات کے باوجود صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔سکولوں، ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں نمایاں تبدیلی آچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاجوں اور مارچ کا شوق پورا کریں عوام پر اپوزیشن کی اصل شکل آشکارا ہو چکی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے