مالاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی 5 فروری 2022 یوم یکجہتی کشمیر کو جوش و خروش سے منایا جائے گا۔اس سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ سہیل احمد کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ اور ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر معظم خان کے علاوہ ٹریڈ یونین کے صدر اور ضلعی محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات اور اداروں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں بھی حوالہ کیں تاکہ سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے۔اس سلسلے میں سب سے بڑ ے تقریب کا اہتمام لیوی لائن ملاکنڈ میں منعقد کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلوس بھی نکالا جائے گا۔واضح رہے کہ اس دن کے مناسبت سے ضلع بھر میں مختلف کالجوں،نجی اور سرکاری سکولوں میں نعت خوانی اور دیگر تقریری مقابلے بھی منعقد ہونگے۔بازاروں اور شہر کے دیگر مقامات پر بینرز اویزاں کئے جائے گے جن میں کشمیر سے یکجہتی کے نعرے درج ہونگے۔