چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک)ادینزئی کی چیئر مین شپ کے لیے سیاسی پہلوانوں نے لنگوٹ کس لئے۔پی پی پی،جماعت اسلامی، اے این پی اور پی ٹی آ ئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔پی پی پی اور پی ٹی آئی کی طرف سے امیدواروں کی نامزدگیا ں نہ ہوسکیں۔پی ٹی آئی اور پی پی پی کے لیے امیدوار کی نامزگی ایک امتحان بن گیا ہے۔تحصیل مئیر شپ کے لیے دونوں پارٹیوں میں کئی امیدوار سامنے آئے ہیں۔جماعت اسلامی نے حاجی عزیز اللہ خان، عوامی نیشنل پارٹی نے انجینئر سید لطیف باچا،مسلم لیگ (ن)نے عطاء اللہ ایڈوکیٹ،قومی وطن پارٹی نے قاضی جلال الدین،جمعیت علماء اسلام نے جاوید اقبال کو امیدوار نامزد کردئیے۔پیپلز پارٹی کی طرف سے امان اللہ خان،قیصر خان اور نعیم اللہ کی پارٹی ٹکٹ کے لیے کوشش جاری ہے۔سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان کے فرزند نعیم اللہ کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔حکمر ان جماعت پا کستان تحریک انصاف کی طر ف سے کئی امیدوار ٹکٹ کے حصول کے لیے سر گرم ہو گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے