جمرود (مانند نیوز ڈیسک) خیبر سٹوڈنٹس ایسوسیشن جامعہ کے زیر اہتمام ”خیبر کلتوری ماخام” کا انعقاد۔خیبر سٹوڈنٹس ایسوسیشن کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔الحاج شفیق شیر آفریدی خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن جامعہ پشاورکاگرینڈخیبرکلچرنائٹ گزشتہ رات مارکوپولو ہال میں منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی، تحصیل جمرود کے چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی، تحصیل لنڈیکوتل کے متوقع چیئرمین حاجی شاہ خالد شینواری، معروف سیاسی و کاروباری شخصیت الحاج زبیر آفریدی، عبدالمنان آفریدی، عامر آفریدی، توفیق آفریدی، صدام شینواری، طیب شینواری، نو منتخب کونسلران،  سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری حضرات، طلباء، خیبر سٹوڈنٹس ایسوسیشن کے سابقہ ممبران، میڈیا کے نمائندگان، اساتذہ کرام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ خیبر سٹوڈنٹس ایسوسیشن جامعہ پشاور کے سرپرست اعلیٰ ابودرداء شینواری، صدر اعجاز احمد آفریدی، چیئرمین حارث شینواری، سابقہ صدر عامر آفریدی، متوقع چیئرمین تحصیل لنڈیکوتل شاہ خالد شینواری، عبدالمنان آفریدی اور مہمان خصوصی الحاج شفیق شیر آفریدی نے تعلیم کی اہمیت اور کلچر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوسری نشست میں معروف فنکار و گلوکار شاہد ملنگ نے اپنے فن سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے