پبی (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی کی زیر صدارت 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس, اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار,اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہور,ٹی ایم او جہانگیرہ,پبی اور نوشہرہ, ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکاء اللہ, ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نوشہرہ, ڈپٹی کمشنر رضاکار فورس کے ڈپٹی کوارڈینیٹر امین جان, گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ اور دی ایجوکیٹر سکول نوشہرہ کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں پبلک ریلشنز آفیسر لائق زادہ لائق نے شرکاء کو صوبائی حکومت کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرتب کردہ ایکشن پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں یوم یکجہتی کشمیرشایان شان طریقے سے منانے کیلئے متعلقہ تحصیل میونسپل انتظامیہ کیساتھ پلان مرتب کرنے کے احکامات دیئے۔ تحصیل لیول پر یکجہتی کشمیر پروگرامات اور ریلیاں نکالی جائیگی جس کی سربراہی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کریں گے جبکہ تمام تحصیل میونسپل انتظامیہ کشمیری جھنڈوں کی نمایاں مقامات پر تنصیب کیساتھ ساتھ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کی جانب سے مہیاء کردہ بینرز اور فلیکس نمایاں جگہوں پر اویزاں کریں گے جس پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا سرکاری اور عوامی عزم کا اعادہ, قابض بھارتی افواجی کی ظلم اور بربریت اور حریت رہنما?ں کے تصاویر شامل ہے۔ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں یوم یکجہتی کشمیر کا ایونٹ منعقد کیا جائیگا جس کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار,پبلک ریلیشنز آفیسر ڈسٹرکٹ یوتھ اور سپورٹس آفیسرز اور ڈپٹی کمشنر رضاکار فورس کو احکامات دئیے گئے