ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) حکمران جماعت تحریک انصاف کو بڑادھچکہ،پی ٹی آئی کے سینیٹرفدامحمد خان کے فرزند انجنیئراحتشام الحق نے جے یوآئی میں باضابطہ شمولیت کااعلان کیا۔ایمپورٹڈ وزیراور مشیر بھاگنے نہیں دینگے حکمرانوں کامحاسبہ کرینگے ۔مولاناعطالرحمن تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرفدامحمد خان کے فرزند انجنیئراحتشام الحق اپنے سینکڑوں ساتھیوں وخاندان حکمران جماعت سے مستعفی ہوکر جمیعت علمااسلام میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے اجتماع سے سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم، سابق سینیٹر صاحبزادہ خالدجان، ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیراور دیگرنے بھی خطاب کیا اس موقع پرصوبائی امیر سینیٹرمولاناعطاالرحمن نے شمولیت اختیارکرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائی ۔شمولیت اختیارکرنے والے انجنیئراحتشام الحق نے کہاکہ جس اُمیدپر پی ٹی آئی کا ساتھ دیاتھا مگرحکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔تقریب سے سینیٹرمولانا عطا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی حادثاتی طور پر بنناوالی جماعت نہیں بلکہ ایک بااثرتحریک ہے ۔ جبکہ عالمی قوتوں اوراسٹبلشمنٹ کی سرپرستی میں بننے والی حکومت ناکام ہوچکی ہے بلدیاتی الیکشن میں عوم نے ثابت کیاکہ پی ٹی آئی عوامی مقبولیت کھوچکی ہے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جڑیں کاٹ دیں۔ ستائس مارچ کو صوبہ بھرسے حکمران جماعت کاصفایاہوگامولانا عطاالرحمن کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو لانے والے آج شرمندہ ہیں یہ لوگ نہ گھر چلاسکتے ہیں اور نہ ملک ۔ یہ لوگ ایک گھرحوالاکرنے کے قابل نہیں تھے مگران کوپوراملک حوالے کیا۔ حکومت نے صرف ایک کام کرکے نوجوانوں کو بے راہ کیا۔ سینیٹرمولاناعطاالرحمن کایہ بھی کہناتھاکہ حکومت اقرار کریں کہ ہم ملک چلانے کے اہل نہیں ۔جمیعت علمااسلام آج بھی اپنے بیانیہ پرکھڑی ہے ۔ حکومت نے ختم نبوت قانون اور آئین کے خاتمے کی کوششیں کی ۔ ہم نے پندرہ ملین مارچ ختم نبوت کرکے حکومت کے ارادے خاک میں ملادیئے۔ بڑے بڑے لوگ جے یوآئی میں شامل ہورہے ہیں۔