کرم (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جناب واصل خان خٹک نے ضلع کرم بھر میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ لینے اور کام تیز کرنے کی سختی سے ھدایات جاری کی ہیں اور اپنے ماتحت اے سیز اور دوسرے عملے کو بتا دیا ہے کہ ترقیاتی کاموں پر کام تیز کیا جاۓ اور متعلقہ ٹھیکداروں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ کوٸی رو رعایت نہ کیا جاۓ۔اس سلسلے میں لوٸر کرم کے نٸے اے سی فضل ودود صافی نے چارج سنبھالتے ہی لوٸر کرم بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر طریقے سے نگرانی شروع کی ہے اور سب سے پہلے زیر تعمیر ریسکیو 1122 بلڈنگ اور سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او یعقوب خان، متعلقہ سب انجینئر اور کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔فضل ودود صافی نے سختی کے ساتھ ھدایات دیں کہ ترقیاتی سکیموں کو بر وقت مکمل کیا جاۓ، غیر معیاری میٹریل کے استعمال سے گریز اور اعلیٰ سٹینڈرڈ میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر حسب ضابطہ رپورٹ کی جائیگی۔کام بروقت مکمل نہ کرنے اور اعلیٰ میٹریل کا استعمال نہ کرنے کی رپورٹ ملنے کی صورت میں سخت کارواٸی کی جاۓ گی۔ اس سے قبل پاڑہ چنار میں اسسٹننٹ کمشنر آپریشن کرم عامر نواز کی سربراہی میں تمام محکمہ جات کے سربراہان کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیری بھاٸیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر 5 فروری کو یکجہتی کشمیر منایا جاۓ گا۔اس دن سکولوں کے بچے آزادٸ کشمیر پر سیر بحث تقاریر پیش کریں گے اور بچے و بڑے انسانی زنجیر بنا کر بھارت کو پیغام دیں گے کہ کشمیر ہمارا ہے اور اپ کا تعصبانہ اور ظالمانہ رویٸہ اور قبضہ مزید نہیں چلے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر محمد عامر بھی موجود تھے۔