شیرگڑھ (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اور پی کے 55 سے ممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والا خود کرپشن کا چمپین نکلا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ کس نے کرپشن کی ہے اور کس کا دامن کرپشن سے پاک ہے مہنگائی نے عوام کے ناک میں دم کردی ہے متوسط طبقے کی قوت خرید نے بھی جواب دے دیا قوم میں اب زندہ رہنے کی تمنا باقی نہ رہی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں مسلم لیگ (ن) ہی واحد پلیٹ فارم ہے اور مسلم لیگ (ن) ہی کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گے وہ اپنے حجرے میں اپنے پبلک ڈے کے موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے انہوں نے اس موقع پر پر لوگوں کے مسائل سنے اور فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے مختلف سرکاری محکموں کو فون کرکے عوامی مسائل کے حل کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کیئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک چلانا کھلاڑیوں کا کام نہیں سیاستدانوں کا کام ہے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم سیاست کے ابجد سے بھی واقف نہیں ان کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام مسائل کے دلدل میں پھنس گئے مہنگائی اور بے روزگاری میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے عوام فاقوں کشیوں پر مجبور ہوگئے ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو اس عذاب سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو ایک اور موقع دینا چاہیئے۔