ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو یو تھ اسمبلی کے انتخابات مکمل،سال 2022کے لیئے منظوراحمد سی ایم منتخب جبکہ معراج الدین دوسری نمبر پر۔یوتھ کے ذریعے معاشرتی مسائل کو دور کرنا بہترین اقدام ہے نوجوانوں کو یوتھ اسمبلی کے پلیٹ فارم سے اخلاقی برائیوں کے خلاف جہاد کو مزید تیز کرنا ہوگا ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر امان اللہ،چیئر مین سید عدنان اور سینیئر صحافی طارق محمود مغل نے انتخابی نتائج کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی سی کانفرنس روم میں یوتھ اسمبلی کی پولنگ ہوئی اے سی امان اللہ ریٹرننگ آفیسر،سید عدنان پولنگ آفیسر جبکہ سینیئر صحافی طارق محمد مغل اور اسراراحمداورکزئی نے مبصر کے طور پر ر فرائض انجام دی اور خوش اسلوبی سے انتخابی عمل کو مکمل کیا یوتھ اسمبلی کے کل 230ووٹوں میں سے 61ووٹ پول ہوئے جس میں منظور احمد نے 47ووٹ لے کر یوتھ اسمبلی کے سی ایم منتخب ہوگئیں جبکہ معراج الدین نے 14ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اے سی امان اللہ نے انتخابی نتائج کا علان کیا اور کہا کہ یوتھ اسمبلی سے نوجوانوں کی اُمیدیں وابستہ ہیں سماجی برائیوں کے خلاف ذیادہ متحرق ہونا چاہیئے نومنتخب سی ایم منظور احمد اور معراج الدین نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ نوجوانوں کے ساتھ لیکر چلیں گے انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا بعد میں نومنتخب سی ایم کو ہار پہنائے گئے اور ڈول کی تاب پر بھنگڑے ڈالے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے