چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) سماجی ورکر باچارحمان شالدانے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے نامزدگی پر اہل علاقہ کا مشکور ہوں۔سہ صدہ کے عوام نے سماجی وکر باچارحمان شالدا کو علاقہ کی خدمت کرنے کے لیے متفقہ طور پر جنرل کونسلر (چیئر مین)کے امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ویلج کونسل چیئر مین کے نشست کے لیے کھڑے دو امیدوار قیصر خان اور منیر خان باچا رحمان کے حق میں دستبر دار ہو گئے۔گزشتہ روز اپنے حجرے میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے نامزد امیدوار ویلج کو نسل سہ صدہ باچا رحمان نے کہا کہ سہ صدہ کے عوام کا بے حد مشکور ہوں،جنہوں نے مجھے بلدیاتی الیکشن کے لیے وی سی سہ صدہ کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کیا۔ہم عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔اس موقع پر حاجی محمد سعید،اسفندیار اور امیر سلطا ن نے کہا کہ باچا رحمان سہ صدہ کے عوام کا متفقہ امیدوار ہے۔ان شاء اللہ سہ صدہ کے عوام متفقہ طور پر ووٹ دیکر کامیاب کریں گے۔