نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پریس کلب اور نوشہرہ یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات مکمل حافظ تفہیم الرحمان پریس کے صدر، شہنشاہ جنرل سیکرٹری منتخب، جبکہ پیر تاجمیر شاہ یونین آف جنرنلسٹ کے صدر اور خالد نظیر جنرل سیکرٹری منتخب، اس سلسلے میں نوشہرہ پریس کلب کا ایک اہم و انتخابی اجلاس زیر صدارت الیکشن کمیٹی چیئرمین حاجی مشتاق احمد پراچہ منعقد ہوا اجلاس میں تمام ممبران نے بھر پور شرکت کی اور انتخابات میں بھر پور حصہ لیا اس موقعہ پر تمام ممبران نے سابقہ کابینہ کی پریس کلب ممبران کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا سابق کابینہ نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی اور کئی امور جن میں میڈیا کالونی نوشہرہ میں جاری منصوبوں کے اخراجات کیلئے منظور دے دی اس موقعہ پر نئے سال 2022-پریس کلب نوشہرہ اور یونین آف جرنلسٹ کیلئے نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ممبران پریس کلب نے شو آف ہینڈ کے زریعے پریس کلب کی صدارت کیلئے حافظ تفہیم الرحمان، جنرل سیکرٹری، شہنشاہ، نائب صدر حاجی ظہور احمد، فنانس سیکرٹری واجد علی، جائنٹ سیکرٹری ناصر خان پر بھر پور اعتماد کااظہارکیا گیا جبکہ اسی طرح یونین آف جرنلسٹ نوشہرہ کی صدارت کیلئے پیر تاجمیر شاہ، جنرل سیکرٹری خالد نظیر، نائب صدر بخت بسیار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فدا محمد اور سرپرست اعلیٰ نثار احمد خان کو منتخب کیا گیا اور پریس کلب گورننگ باڈی ممبران کے لئے حاجی مشتاق احمد پراچہ، نور خالق خٹک، محمد شاہد جبکہ یونین آف جرنلسٹ پبی، یونین آف جرنلسٹ اکوڑہ اور یونین آف جرنلسٹ جہانگیرہ کے صدور یونین آف جرنلسٹ نوشہرہ کے بہ لحاظ عہدہ گورننگ باڈ ی ممبران ہوں گے، اس موقعہ پر نو منتخب کابینہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب نوشہرہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کا ر لاکر نوشہرہ پریس کلب سے وابسطہ کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔