نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) خواجہ سرا نے اپنے عاشق نامراد پر فائر کرکے زخمی کر دیا پولیس نے خواجہ سرا کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا اس سلسلے میں عاطف ولد رشید گل سکنہ واپڈا کالونی نوشہرہ کلاں نے بتایا کہ میرا بھائی محمد جنید ولد رشید گل کا مزمل عرف پنکی ولد عبدالشکور سکنہ اکوڑہ خٹک کے ساتھ تعلقات تھے اور وہ مزمل عرف پنکی کے ساتھ ملنے آذان نامی شخص کے کمرے واقع عزیز بھٹی روڈ نوشہرہ کینٹ گیا جہاں پر انہوں نے میرے بھائی پر فائر کرکے زخمی کر دیا ہے نوشہرہ کینٹ پولیس نے خواجہ سرا مزمل عرف پنکی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔