پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر تین ماہ کے دوران 3060 افراد کیخلاف کارروائی کی ہے۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہریوں کو ٹریفک کے دیگر قوانین کی طرح کالے شیشوں کا استعمال نہ کرنے سے متعلق آگاہی دی بعد ازاں شہر کے تمام سیکٹروں میں کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3060 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اسی طرح گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ٹریفک عملہ کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے