اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ اوگرا نے نئی سمری تیار کر لی، کل(منگل)یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10روپے تک اضافہ کا امکان ہے۔ پیٹرول پانچ روپے 85پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل10روپے72پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ مٹی کا تیل 10روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9روپے17پیسے فی لٹر اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ نئی قیمتوں کی منظوری وزیر اعظم عمران خان آج (پیر)کو دیں گے۔ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے