بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سے غیروابستہ شخصیات کے ساتھ جشن بہار کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ اجتماع میں شرکت کی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے سی پی سی سے غیروابستہ شخصیات کو جشن بہار کی مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ سال 2021ء ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں بہت سے اہم کاموں کی تکمیل کی گئی اور شاندار نتائج حاصل ہوئے۔ یہ سب سی پی سی کی رہنمائی میں مختلف سیاسی جماعتوں،صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز اور نان پارٹی شخصیات کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے رواں سال بھی سی پی سی کی قیادت میں کثیر پارٹی تعاون کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔