پبی (نمانند نیوز ڈیسک) پولیس سکول آف ایکسپلوسیوہینڈلنگ نوشہرہ میں پوسٹ بلاسٹ انوسٹی گیشن اینڈ ایویڈنس کلیکشن کورس مکمل کرنے پر پرُوقارتقریب کاانعقاد۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے کورس مکمل کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں پوسٹ بلاسٹ انوسٹی گیشن اینڈ ایویڈنس کلیکشن کورس نمبر 48 کے پاس آوٹ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کوبطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔اس موقع پر ڈائیریکٹر پولیس سکول آف ایکسپلوسیوہینڈلنگ محمد عارف خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔کورس میں خیبر پختونخواہ کے تما م اضلاع سے 33 پولیس آفیسرز اور جوانوں نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے پولیس افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خصوصی ٹریننگ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاتا اور ایسے سپیشلائزڈ سکول اصل معنوں میں ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔موجودہ حالت کی مطابق پولیس کے لئے ضروری ہے کہ جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تربیت حاصل کی جائے۔ آج خیبر پختون خواہ پولیس کے لئے صوبے کے اندر ہی سپیشلائزڈ ٹرنینگ کے لئے جدید سکول موجود ہیں۔ جس کی مدد سے خیبر پختون خواہ پولیس پروفیشنلزم کی طرف روا ں دواں ہیں۔اپ یہاں سے جو کچھ سیکھ کر جارہے ہیں اس پر فیلڈ میں عمل کرکے بہتر طریقے سے ملک وقوم کی خدمت سرانجام دیں سکیں گے۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام شرکاء کو کورس پاس کرنے مبارک باد دیکر اسناد تقسیم کئے