سوات (مانند نیوز ڈیسک) جہانگیر ترین کی سوات آمد، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی سے ان کے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی صوبائی وزیر محب اللہ خان بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی شخصیت اورتحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین نے اتوار کے روز سوات کا مختصر دور کیا وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر مینگورہ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی سے ان کے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان، ایم پی اے فضل حکیم خانکے دونوں بھائی حاجی خان طوطی اور آفرین خان بھی موجود تھے وہ کچھ دیر ان کی رہائش گاہ پر رہے اور غمزدہ خاندان سے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دُعائے مغفرت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے