پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) پاراچنار میں عجب کرپشن کا راج، ٹی ایم او نے شہری کی غیر موجودگی میں ان کا رہائشی مکان اپنے بیٹے کے نام الاٹ کردیا ہے، محمد انور ولد محمد افضل جو کہ سرکاری ملازم ہے اس نے پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے کہا کہ پاراچنار کے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر نے ان کے گھر جہاں ان کی پیدائش ہوئی تھی کو اپنے بیٹے سید قیصر حسین کے نام الاٹ کردیا ہے، انہوں نے تمام اسناد بھی صحافیوں کو دکھائے کہ ان کے مرحوم والد نے مذکورہ رہایشی مکان جو کہ ٹاون کمیٹی کی ملکیت ہے کو لوئر کرم کے معروف شخص ملک عقیل حسین سے 2005میں خریدا تھا اور 2007کے فسادات میں وہ نقل مکانی کرکے پشاور چلے گئے اور یہ مکان جل گیا تھا جس انہوں نے مذکورہ گھر ایک دوست کی سپردگی میں دیا تھا مگر اب اس میں تعمیراتی کام ہورہا ہے جب وہ وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ میونسپل ایڈمنسٹریٹر سید بہار حسین نے گھر اپنے بیٹے سید قیصر حسین کے نام الاٹ کردیا ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو اس بابت درخواست بھی کی ہے کہ ان کو گھر کا قبضہ دلایا جائے اور یہ غیر قانونی الاٹمنٹ ختم کی جائے محمد انور خود بھی ایک سرکاری ملازم ہیں انہوں نے وزیر اعلی محمود خان اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو انصاف فراہم کرکے ٹی ایم او کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف فورا کاروائی کی جائے