کرم (مانند نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشنMNA ساجد حسین طوری کے رہائش گاہ پر ورکرز اور عمائدین کا اجلاس۔ جس میں پورے کرم سے پارٹی کے کارکنان سمیت معزز مشران نے شرکت کی۔ اس موقع پر MNAساجد حسین طوری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غریبوں کا جینا حرام کردیا ہے۔انشاللہ آپ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے اپنے علاقے کی سطح پر ایک اچھے شخص کا انتخاب کریں انشائللہ ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی پی ڈسٹرکٹ کرم جلال حسین بنگش نے عوام سے اپیل کی اپنے گاوں کے سطح پر بہترین شخص کا انتخاب کریں۔ جنرل سیکرٹری حاجی جمیل حسین نے انتخابی عمل کے بارے میں کہا کہ انشاللہ عنقریب گاوں گاوں دورے شروع کرینگے۔ تحصیل صدر حشمت بنگش، لوئر اینڈ سینٹرل سے ملک وقار خان، رفیع اللہ چمکنی، حاجی بسم اللہ جان، ملک سید اضغر للمئ سمیت مقامی مشران نے کہا کہ انشاللہ اپنے علاقے سے مل بیٹھ کر ایسا شخص منتخب کرینگے جو سب کو قابل قبول ہوگا۔ اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔ الیکشن پراسیس کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو ٹکٹ سمیت امیدواروں کو بریف کیا