بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی ضلع ملاکنڈ کے صدر اور سابق ڈسٹرکٹ ناظم سید احمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلعی پارلیمانی بورڈ نے تحصیل بٹ خیلہ کی چیئرمین شپ کیلئے فیاض گل تھانہ بائزئی کیلئے حاجی فدا محمد اور در گئی کیلئے مجھے نامزد کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی جو پارٹی ٹکٹ دینے کی مجاز ہے سخاکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں انھوں نے فیصلے سے اختلاف کرنے والے ورکرز اور ٹکٹ کے دیگر خواہشمندوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس سلسلے میں صوبائی قیادت کو اعتماد میں لے کر اپنا موقف پیش کریں جو کہ موجودہ فیصلے کو تبدیل کرنے کاواحد فورم ہے دوسرے طریقوں سے مخالفت کرنا پارٹی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ ضلعی پارلیمانی بورڈ نے یہ فیصلہ کئی کئی گھنٹے طویل اجلاسوں سرتوڑ مشاورت کے بعد اور زمین حقائق مد نظر رکھ کر کیاہے اور میرا خیال میں پیپلز پارٹی کے ان سے بہتر اور مضبوط امیدوار نہیں ہوسکتے۔