چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) صدر انجمن تاجر ان ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے کہا کہ تاجروں پر جبری ٹیکس مسلط کیے تو تو بھر پور احتجاج کریں گے۔حکمران تاجروں اور تاجروں کی بات سننے کے بجائے ائی ایم ایف کے حکم پر تاجروں برادری پر ظالمانہ ٹیکس نظام مسلط کر دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چکدرہ میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔خواجہ فیض الغفور نے کہا کہ حکومت اور محکمہ ایف بی آر کیجانب تاجروں پر GST17٪کے علاوہ 3٪اضافی ٹیکس قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے۔حکومت آئی ایم ایف کی ایماپر تاجروں پر مزید ٹیکس عائدکرکے تجارت اور کاروبار کو ختم کیا جارہاہے۔