دیر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنراپر دیر اکمل خان خٹک نے لواری ٹنل کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے لیویز چیک پوسٹ کا معائنہ کیا اور شدید سردی کے موسم میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔ اس موقع پر لیویز اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر کو ٹنل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں  نے لیویز فورس کے اہلکاروں کو اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری کیساتھ انجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی مشکلات پیش آنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کریں۔یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر اپر دیر ضلع بھر کے تمام لیویز فورس چیک پوائنٹس کا ترتیب وار دورہ کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے