سوات (مانند نیوز ڈیسک) اللہ اکبر تحریک پاکستان سوات کی سیاست کے میدان میں دبنگ انٹری۔ضلع بھر سے بلدیا تی انتخا با ت میں 60سے زیا دہ اُمیدوار وں کو پارٹی نشان کر سی کے ٹکٹ جاری۔ امیدواروں میں مخلص، ایماندار،دیانت دار، باکردار، محب الوطن،خدمتگار، لو گوں کوترجیح دی گئی ہے۔ بھر پور مقابلے کے عزم کا اعا دہ کیا گیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل کے علا قہ علیگرامہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطا ب کرتے ہوئے صوبائی رہنما یا ور آفتاب، محمد یا سین ابو ہارون، فضل رحمان، سمیع اللہ، ابو سیا ب، ابو حمزہ ملک ابراہیم، شیر زا دہ اورحا جی ہا شمی نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک پاکستان سوات کی سیا ست میں قدم رکھنے کا مقصد ملک میں باکردار قیا دت کو لا نا ہے اس لئے بلدیا تی انتخا بات میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ روایتی و مورثی سیا ست کا خا تمہ مشن ہے۔ خدمت عبا دت سمجھ کر کر تے ہیں۔ سیا ست کے میدان میں عوام کی خدمت سے سر شار اپنے اُمیدواروں کو یہ احساس دلا یا کہ ووٹ عوام کی اما نت ہے اور ہم نے عزم،بلند حوصلے اور اللہ پر توکل کو اپنا شعار بنا یا ہے اس لئے سیا ست میں قدم رکھا۔ہم سیا ست کو خدمت سمجھ کر کر رہے ہیں اور مورثی سیا ست کو ختم کرنے کے لئے میدان میں نکلے ہیں اس لئے بلدیا تی انتخا بات میں بھر پور حصہ لے کر مقابلہ کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے