گلیات (مانند نیوز ڈیسک) گلیات میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اور نئے سپاٹس کے قیام کے حوالے سے وفاقی مشیر برائے سیر و سیاحت اعظم جمیل کا ضلع ایبٹ آباد گلیات کا دورہ۔ انہوں نے گورنر ہاوس، نتھیا گلی اور دیگر مختلف مقامات کا معائنہ کیا جہاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن نے انہیں بریفنگ دی۔ انہوں نے برف کے دوران بہترین ریسکیو آپریشن پر انتظامیہ، جی ڈی اے اور ریکسیو کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے برف کی صفائی کا جائزہ لیا، سیاحوں، پولیس، ریسکیو اور دیگر اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔ گلیات کے دورے کے بعد انہوں نے آرمی برن ہال کالج کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس میڈم ثمینہ بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے