بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فضل واحد نے بٹگرام بازار میں واقع ہوٹلوں،بیکریوں،نانبائیوں سمیت چائے ہوٹلوں کا دورہ کیا۔کارروائی کے دوران ریسٹورنٹ، بیکری وغیرہ سمیت چائے ہوٹلوں اور نانبائیوں کے دوکانوں میں صفائی صورتحال اور ورکروں کے سمیت زائد المیعاد اشیاء چیک کئے۔متعدد ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال بہتر ناقص پائی گئی جنکو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔انتہائی ناقص صفائی صورتحال، خراب سبزی،خراب گوشت،رنگدار پتی استعمال کرنے،بغیر کے کام کرنے اور فریزر کی بدبودار حالت پر ہوٹل مالکان کو جرمانہ کردیا جس میں ریسٹورنٹ سمیت چائے ہوٹل،بیکری اور نانبائی وغیرہ شامل ہیں،جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔علاوہ ازیں بیکری مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کئے کہ پلاسٹک بیگ پر پابندی کے بعد صرف بائیو ڈیگریڈیبل بیگ ہی استعمال کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔عوام الناس کو صاف اور شفاف اشیاء خوردونوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ناقص اور خراب اشیاء بیچنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے