ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو میں پولیس پارٹی پردہشت گردوں کی فائرنگ 2پولیس جوان شہید، تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں دوآبہ ٹریفیک پولیس اپنے ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائکل سوار نامعلوم دہشت گرد وں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2پولیس جوان سپین زر اور عین حسین شہید ہوگئے واقعے کے بعد دہشت گرد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ڈی پی او اکرام اللہ خان اور ہنگو پولیس کے اعلے افسران بمع پولیس کے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے اور وعلاقے میں مجرمان کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن شروع کردی ہے۔ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ مجرمان پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اوراس اسلسلے میں اعلیٰ تحقیقات شروع کردیئے گئے ہیں