پبی (مانند نیوز ڈیسک) مشیر وزیر اعلیٰ برائے محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن پبی کے میاں راشد حسین شہیدہسپتال میں ریسکیو 1122 بلاک اور پوسٹمارٹم روم کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن نے گذشتہ روز پبی کے میاں راشد حسین شہید ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ضلع ناظم نوشہرہ حاجی اشفاق احمد بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ ز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں نو تعمیر شدہ ریسکیو 1122 بلا ک اور پوسٹمارٹم روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ریسکیو 1122 کے انچارج نبی آمین نے مشیر ایکسائز و ٹیکسیشن خلیق الرحمن کو ریسکیو کارنر بلاک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر مشیر ایکسائز خلیق الرحمن نے کہا کہ پبی ہسپتال جی ٹی روڈ پر واقع ایک نہایت اہم طبی مرکز ہے جس میں روزانہ ہزاروں افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ پبی ہسپتال کو انتظامی اور مالی امور کے اختیارات بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد اب پبی ہسپتال خود مختار ادارہ بن چکا ہے جلد ہی پبی ہسپتال میں تعمیراتی کام بھی شروع ہوگا اور اس ہسپتال میں کیٹیگری بی کی سطح کی سہولیات بہم پہنچائی جائیگی۔ جس سے عوام کو اس ہسپتال سے مذید سہولیات میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کا عملہ علاقے کے عوام کی بھرپور خدمت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اور اس ہسپتال سے وابستہ تمام توقعات جلد پوری کر دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے لئے ایکسپریس لائن کی بھی منظوریہو چکی ہے جس سے ہسپتال میں بجلی کے تعطل کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ تمام سہولیات کی فراہمی کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ علاقے کے عوام کو اس ہسپتال سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہئے۔ اور اس ہسپتال سے ریفرل کا خاتمہ ہوجائیگا اور تمام مریضوں کو بہترین سہولیات مل سکے گی۔