اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا فریڈم رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔صدر پاکستان مسلم لیگ نون و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 کے اجرا پر اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فرد جرم ہے، یسی رپورٹس آئیں گی تو جی ایس پی پلس اسٹیٹس باقی رہ جائے گا نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے، رپورٹ گواہی دے رہی ہے کہ موجودہ حکومتی نظام فسطائیت اور آمریت کا تسلسل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے