لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  کرپٹ اپوزیشن کس منہ سے ایمانداری کا درس دے رہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کرپٹ مافیا کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جا نب سے کرپشن پرلیکچر دینا  دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت  کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر نازک موقع پر سیاست چمکاکر اپوزیشن رہنما اب بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے، پاکستانی قوم اپوزیشن کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر معاف نہیں کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے